مطاف سے اچھی خبر سامنے آگئی کل سے کچھ افواہیں گردش کر رہی تھی جس سے لوگوں میں یہ تناسر پیدا ہورہا تھا جیسے مطاف کو خالی کروادیا ہے تا ہم یہ خبر سامنے آئی ہے- کہ مطاف مقدس میں صفائی کا کام چل رہا ہے، جس کے باعث مطاف کو خالی کروایا گیا ہے- ظہر کی نماز مطاف میں ہی ادا کی گئی تھی جبکہ نماز ظہر کے بعد مطاف کو خالی کروایا گیا ہے – جبکہ پہلی اور دوسری منزل پر طواف مسلسل جاری وساری ہے عصر کی نماز بھی حرم شریف میں ہی ادا کی گئی ہے جبکہ مطاف مقدس میں صفائی کی وجہ سے آنے کی اجازت نہیں – سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو اس طرح نہ شیئر کیجیئے کہ جس سے یہ تاثر جائے جیسے حرم شریف میں طواف اور نمازیں بند کردی گئیں ہوں! ایسا کچھ نہیں ہے نمازیں اور طواف نہیں روکا جارہا-