(نیویارک) فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پہ انسٹا گرام استعمال کرنے والے صارفین کو بھی کمپنی کی طرف سے جلد ہی پیسے کمانے کا ایک اچھا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی پر ہر قدم پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب، فیس بک کے بعد اب انسٹا گرام کے ذریعے بھی صارفین جلد ہی پیسے کما سکتے ہیں کیونکہ کمپنی کی طرف سے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اور اس رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام کی اپنی ایپ میں جلد ہی مونیٹائزیشن فیچر کا استمعال کیا جائے گا- جس کی ٹیسٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔انسٹا گرام پر منفرد ویڈیوز شیئر کرنے والے صارفین اور مقبول شخصیات کو ویوز کے حساب سے ڈالرز دیے جائیں گے۔ کمپنی صرف اُن ہی کی ویڈیوز پر ہی پیسے فراہم کرے گی جن کا کونٹینٹ بالکل الگ ہوگا۔
کمپنی صرف کونٹینٹ بنانے والوں کے لیے ہی نیا فیچر بنانے کا ارادہ کررہی ہے جس کے تحت صارفین کی آئی جی ٹی وی ویڈیوز میں اشتہارات شامل ہو سکیں گے جن کے ذریعے سے وہ آسانی سے پیسے کما سکیں گے۔ انسٹا گرام کے اس فیچر کی تصدیق فیس بک کے مینیجر ایلگسزینڈرو ووائکا اور خود انسٹا گرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایڈم موسری نے بھی کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک اور یوٹیوب کی طرف سے ویوز کے حساب سے صارفین کو اشتہارات دیے جاتے ہیں جس سے حاصل ہونے والی رقم بھی اس میں سے کچھ حصہ ویڈیو بنانے والے کو بھی دیا جاتا ہے –