ترکی میں ایک نئی نجی ایئرلائن نے دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمی کرکے شہریوں کو حیران و پریشان کردیا۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ترکی کی نئی نجی ایئرلائن نے اپنی لانچنگ کے آغاز کے ساتھ ہی دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمی کرتے ہوئے سفر 9 درہم جو کہ ( پاکستانی 338 روپے) کردیا۔
اس نئی ایئرلائن کا نام اینادولو جیٹ ہے اور یہ اپنی نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز 29 مارچ 2020 کو استنبول، سبیہ گوکین اور انقرہ ایسن کے ہوائی اڈوں سےکریگی –
اس نجی ایئر لائن کی پروازیں جرمنی، آسٹریا، ، یو اے ای، بحرین، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جارجیا، نیدرلینڈز، برطانیہ، اسپین، سوئیڈن، اٹلی، کویت، روس سمیت سعودی عربیہ کے علاوہ 21 دیگر ممالک میں بھی جایئگی–