راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کے 15 ویں میچ میں جب کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے کپتان ٹاس کرنے میدان میں آئے تو تماشائیوں کو یہ دیکھ کر بےحد حیرت ہوئی کہ سیمی میچ میں کپتانی نہیں کررہے۔
سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ٹاس کے بعد جب وہاب ریاض سے سیمی کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ سیمی کو آرام دیا گیا ہے۔
I’ve learnt that you are important until you’ve completed your role. #dealingwithhumans— Daren Sammy (@darensammy88) March 2, 2020
سیمی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم میں ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے یہ سیکھا ہے کہ آپ اُس وقت تک اہم ہوتے ہیں جب تک آپ اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں
میچ کے دوران پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے بھی ڈیرن سیمی کے بارے میں یہی بتایا کہ وہ میچ میں آرام کی غرض سے شامل نہیں ہوئے، اُن کی تعریف کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ سیمی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے۔
نجی ٹیلی ویژن کے پروگرم میں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سکندر بخت نے بھی اس بارے میں گفتگو کی مگر ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اُٹھ سکا کہ معاملہ کیا ہے۔