کورونا وائرس 1960 میں پہلی بار انٹروڈیوس ہوا۔ جب سے اب تک اس کورونا وائرس کی 13 اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں سے 7 اقسام ایسی ہیں جو جانوروں کے ذریعے انسانوں میں پھیلتی ہیں۔ کرونا وائرس چمکدار، سانمپ، کتے اور بلی وغیرہ سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ انفلوائزا کی ایک قسم ہے جو ناک کے ذریعے پھیپھڑوں تک پھیل جاتا ہے جس کی وجہ سے وائرس میں مبتلا ہونے والے شخص کو سانس لینے میں بھی بہت پریشانی ہوتی ہے۔
کورونا وائرس کی علامات:
کورونا کی علامات 2 سے 14دنوں کے درمیان سامنے آنے لگتی ہیں جن میں نزلہ ، زکام، کھانسی ، سر میں درد ہونا اور تیز بخار شامل ہیں ۔اس سےنمونیہ اور پھیپھڑوں میں سوجن پیدا ہوتی ہے اور سانس لینے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کی ترکیبیں :
1) صابن سے ہاتھ بار بار دھوئیں، ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ جب آپ دن میں 5 مرتبہ وضو کرتے ہیں تو آپ انشااللہ اس وائرس سے بچے رہیں گے۔
2) کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں اچھی طرح سے ہاتھ دھوئیں۔
3) اپنے حلق کو تر رکھیں اور ہر 15 منٹ کے بات پانی یا کوئی لیکویڈ والی چیز لیں۔
4)ہر صحت مند بندے کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے جو سانس کے مریض ہیں اور جو نزلہ زکام میں مبتلا ہیں وہ ضرور ماسک لگا کر رکھیں اور دھول مٹی سے دور رہیں۔
5) منہ پہ ہاتھ لگانے سے گریز کریں اور جب چھینک آئے تو ٹشو یا صاف کپڑے کا استمال کریں۔
6) ہاتھ منہ دھوتے وقت نیم گرم پانی کا استمال کریں اس سے جراثیم کی افزائش نہیں ہوتی اور نیم گرم پانی سے غرارے کریں۔
7)ہجوم میں جانے سے پرہیز کریں –