گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں بھی دن بہ دن ترقی ہورہی ہے- گزشتہ دنوں جرمنی میں موٹر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ایسی گاڑی کی نمائش کی گئی جو اپنے ڈرائیور سے باتیں بھی کرسکتی ہے –
مرسیڈیز کمپنی کی اس کانسپٹ کار کا نام “سمارٹ ورژن ای کیو” ہے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ننھی الیکٹرک کار مکمل طور پر خود کار نظام سے مزین ہے جو بیٹری سے چلتی ہے یہ اسمارٹ فون کی ایپلیکیشن سے منسلک رہ سکتی ہے اور ایک پیغام ملنے پر خود بہ خود آپ تک پہنچ جائے گی دو نشتوں کی حامل یہ ننھی کار اپنی سمارٹ سکرین کے ذریعے نہ صرف آپ سے باتیں کرے گی – بلکہ تمام راستوں کے بارے میں بھی ٹھیک معلومات فراہم کریگی یہ گاڑی اپنے مالک سے گفتگو بھی کرسکتی ہے خاص بات یہ ہے کے دیگر خود کار گاڑیوں کے برعکس “سمارٹ ورژن ای کیو” میں اسٹیرنگ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں ایکسیلیٹر اور بریک کے پیڈل ہے یہ گاڑی خود میں سوار افراد کو انکی منزل پرپہنچنے کے ساتھ ساتھ انکی تفریح کا بھی بھرپور خیال رکھے گی –