اگر آپ گوگل فوٹوز میں اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو محفوظ کرتے ہیں تو آپ کے لیے کچھ بری خبر ہے- گوگل نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے حادثاتی طور پر کچھ افراد کی ویڈیوز دیگر صارفین کو منتقل کردی ہیں- نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ گوگل ٹیک آؤٹ (ایک ایپ جو دیگر گوگل سافٹ ویئر میں موجود ڈیٹا کے بیک اپ ڈاؤن لوڈ میں مدد دیتی ہے)- گوگل کے مطابق اس مسئلے کا سامنا ان صارفین کو پیش آیا جنہوں نے 21 سے 25 نومبر 2019 کے دوران ٹیک آؤٹ کی مدد سے ڈیٹا فوٹوز میں ایکسپورٹ کیا اور اب اس مسئلے پر قابو پالیا گیا- اس بگ کی تفصیلات فی الحال واضح نہیں اور متاثرہ صارفین کو بھیجے گئے نوٹس میں لکھا ہے کہ آپ کے گوگل فوٹوز اکاؤنٹ میں ایک یا اس سے زائد ویڈیوز اس مسئلے سے متاثر ہوسکتی ہیں- کمپنی کی طرف سے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ 21 سے 25 نومبر 2019 کے درمیان ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیں جبکہ یہ بھی مشورہ کیا گیا ہے کے اس دورانیے میں ڈاؤن لوڈ کی گئی ویڈیوز نامکمل یا دیگر افراد کے مواد پر مشتمل ہوسکتی ہے- گوگل کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے 0.01 فیصد صارفین ہی متاثر ہوئے، تاہم یہ فگر مختلف ہوسکتی ہے- گوگل کے ترجمان نے نائن ٹو فائیو گوگل کو بتایا کہ ہم نے متاثرہ افراد کو آگاہ کیا ہے جنہوں نے 21 سے 25 نومبر کے دوران گوگل ٹیک آؤٹ سے گوگل فوٹوز میں مواد ایکسپورٹ کیا- ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مسئلے پر قابو پالیا ہے اور اب مستقبل میں اس کی روک تھام کے لیے گہرائی میں جا کر تجزیہ کررہے ہیں، اور
ہم ایسا ہونے پر صارفین سے بہت معذرت خواہ ہے –
ہم ایسا ہونے پر صارفین سے بہت معذرت خواہ ہے –