کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی آٹو موبل کمپنی “دی کراؤن گروپ” نے حال ہی میں اپنی گاڑیوں کے کچھ ایسے ماڈل متعارف کرائے ہیں – اس گروپ کی طرف سے بتایا گیا کہ وہ ایک ایسی ماحول دوست گاڑی بھی متعارف کروانے جارہے ہیں جو انتہائی سستی اور ہر کوئی خریدنے کی پہنچ رکھتا ہوگا – ویب سائٹ “پڑھ لو ” کے مطابق گروپ نے جس ماحول دوست گاڑی کے مطلق بتایا ہے یہ ایک الیکٹرک کار ہے جس کی مبینہ طور پر قیمت صرف 4 لاکھ روپے ہوگی- یہ دو دروازوں والی گاڑی ہے جس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی-
مزید پڑھیے : گفتگو کرنے والی گاڑی
اس وقت پاکستان میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی قیمتیں 2 سے ساڑھے 5 لاکھ کے درمیان ہیں چنانچہ ایسے میں چار لاکھ کی گاڑی واقعی کمپنی کے دعوے کے مطابق ہر شخص اس کو خریدنے کی قوت رکھتا ہوگا- تاہم یہ گاڑی فی الحال مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے- کمپنی کی طرف سے حال ہی میں مارکیٹ ٹیسٹنگ کی گئی ہے اورکمپنی نے حال ہی میں اپنی تین چار الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش کرائی ہے – کراؤن گروپ کے چیئرمین محمد فرحان حنیف کا کہنا ہے کہ اس گاڑی پر سفر کی لاگت صرف سوا روپیہ فی کلومیٹر آئے گی- چنانچہ یہ پاکستان کی سستی ترین سواری ثابت ہوگی-