امریکی تحقیق کے مطابق موسم گرما میں ہلکی پھلکی چیزیں اچھی لگتی ہیں جن میں گرین ٹی بھی شامل ہے غرض ہر وہ چیز اچھی لگتی ہے جو طبیعت پرزیادہ بھاری نہ ہو گرین ٹی بھی ایک ایسا ہی مشروب ہے جو ذائقے میں اچھا اور صحت کے لیے بے انتہا مفید ہے-
گرین ٹی کے فوائد :
1) گرین ٹی لیموں اور شہد کے ساتھ استعمال کی جائے تو اس کا ذائقہ اور بھی مزیدار ہوجاتا ہے نئی تحقیق کے مطابق گرین ٹی ڈائیٹ کرنے والوں کے لیے بے انتہا فائدہ مند ہوتی ہے –
2) امریکن ڈاکٹرز کی ریسرچ کے مطابق جو افراد اپنی روزمرہ کی خوراک میں گرین ٹی کا استعمال کرتے ہیں انہیں زیادہ کیلوریز جلانے میں بھی مدد ملتی ہے
3) گرین ٹی کا استعمال الرجی کے مریضوں کے لیے بہترین ہے گرین ٹی کے کیمیائی تجزیے میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ گرین ٹی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچاتی ہے
4) گرین ٹی وبائی اور موسمی امراض سے بچاتی ہے- گرین ٹی جسم میں موجود فولاد کی اضافی مقدار کو کم کرتی ہے گرین ٹی میں نمکیات اور فلورائڈ ہوتے ہیں
5) گرین ٹی وزن کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور گرین ٹی دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہے
6) گرین ٹی آپ کو روزمرہ کے کام کاج کے دوران توانائی دیتی ہے گرین ٹی جلد کے دانے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے – گرین ٹی دوران خون کو بھی بڑھاتی ہے
گرین ٹی کے نقصانات :
1) گرین ٹی کو نہار منہ پینا نقصان دہ ہے کیوں کہ گرین ٹی کو خالی پیٹ پینے سے دل پر اثر پڑتا ہے- اور اس میں موجود کیفین معدے کو زیادہ متاثر کرتی ہے جس سے سینے میں جلن اور تیزابیت بڑھ جاتی ہے-
2) گرین ٹی کا زیادہ استعمال کرنے سے جسم میں اضافی چربی بننا کم ہوجاتی ہے اس لیے گرین ٹی اعتدال سے استعمال کرنی چاہیے-