کراچی: بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی آنے والی فلم ’سڑک ٹو‘ کے ٹریلر کو سوشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے بری طرح ڈس لائک کیا –
سنجے دت اور پوجا بھٹ کی ماضی کی مشہور فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل ’سڑک ٹو‘ کا آفیشل ٹریلر چند روز قبل ریلیز کیا گیا ہے –
بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ سڑک ٹو ‘ کے ٹریلر کی آفیشل ویڈیو جیسے ہی ریلیز ہوئی تو عوام نے اسے بری طرح ڈس لائک کیا – ’سڑک ٹو‘ کے ٹریلر کے dislike گیارہ ملین کو کراس کر چکے ہیں جبکہ اس کے like کی تعداد تین لاکھ ہے –