لاہور: سونو نگم نے پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی سے رابطہ کیا
ننھی سی عمرمیں اپنے لا تعداد مداح بنانے والی پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کوگھرمیں والد کے ٹیپ ریکارڈرپرملکہ ترنم نورجہاں کے بجنے والے گیت اورملی ترانوں نے متاثرکرتے ہوئے اتنا اچھا گلوکار بنادیا کہ اب ان کا نام بڑے بڑے گلوکاروں کی زبان پرہے۔
ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکارسونونگم سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ ہوا۔ جس پر سونو نگم نے ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز دیگرکئی گلوکاروں سے مختلف ہے، مجھے امید ہے آپ کا شمار جلد بڑے فنکاروں کی فہرست میں ہوگا۔