Close Menu
Urdughr
    Facebook X (Twitter) Instagram
    UrdughrUrdughr
    • Home
    • News
    • Business
    • Technology
    • Health
    • Lifestyle
    • News
    • Education
    • Education
    • Law
    Urdughr
    Home»Technology»Karachi Students Design the Country First Microprocessor
    Technology

    Karachi Students Design the Country First Microprocessor

    JoseBy JoseMay 29, 2021
    Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان نے مائیکرو پروسیسرز کی 500 ارب ڈالر سے زائد کی گلوبل مارکیٹ میں اپنا مقام بنانے کے لیے پہلے کا پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ملک کا پہلا مائیکرو پروسیسر ڈیزائن کر لیا ہے۔ گوگل کے اشتراک سے اوپن سورس ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 سسٹم آ ن چپ مائیکرو پروسیسرز سوئٹزرلینڈ میں واقع عالمی ادارے کے تشکیل کردہ اوپن اسٹینڈرڈ انسٹرکشن سیٹ آرکیٹیکٹ RISC-V پر مشتمل ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں پاکستان کی خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ یہ مائیکرو پروسیسر پاکستان کی آئی ٹی انجینئرنگ کی تدریسی ادارے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پاکستان کی پہلی مائیکرو الیکٹرانکس ریسرچ لیبارٹری میں سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز پر ہونے والی تحقیق کا نتیجہ ہے اور پی ایچ ڈی ماہر ڈاکٹر علی احمد انصاری کی نگرانی میں انڈر گریجویٹ طلبہ نے ڈیزائن کیے ہیں۔ پاکستان میں ڈیزائن کیے گئے یہ مائیکرو پروسیسرز گوگل کے ایک فنڈڈ پروگرام کے تحت ڈیزائن کیے گئے اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ڈیزائن ہونے والے 40 اوپن سروس پروسیسرز میں منتخب کیے گئے جو آئندہ ماہ تک چپ کی شکل میں تیار ہو کر پاکستان آ جائیں گے اور پاکستان کے پہلے RISC-V مائیکرو پروسیسر ہوں گے۔ اس پروسیسر کو براق کا نام دیا گیا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے ایک کو ابتداء اور دوسرے کو غازی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پروسیسر کا انٹرنیٹ آف تھنگز پر مشتمل سلوشنز کے لیے کارآمد ہوں گے اور مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت کے طریقوں سے انسانی زندگی آسان بنانے والی برقی مصنوعات، گاڑیوں اور مشینوں میں نصب کیے جاسکیں گے۔

    پاکستان میں پہلے مائیکرو پروسیسرز کی تیاری کا سہرا کراچی کے نوجوان آئی ٹی ماہر ڈاکٹر علی احمد انصاری کے سر ہے جنہوں نے دنیا کے کسی بھی ملک میں سکونت اختیار کرنے کے مواقع ٹھکراتے ہوئے پاکستان آکر اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کے لئے بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر علی احمد انصاری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے اکیڈمی اور انڈسٹری میں گہرے اشتراک عمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Add A Comment
    Leave A Reply Cancel Reply

    You must be logged in to post a comment.

    Recent Posts

    Aspects to Consider When Evaluating Emergency Room Physician Reviews 

    April 22, 2025

    Thriving in Your Daily Life with Outpatient Support

    March 10, 2025

    What Makes Parktown Residence a Top Choice for Homebuyers?

    February 2, 2025

    How to Enjoy a Short Flight: Tips for Chennai to Cochin Flyers

    December 20, 2024

    Creating an Inviting Living Space: The Power of Wall Paintings and TV Cabinets

    December 11, 2024

    ADHD Treatment Plans: Making the Right Choice for You

    November 28, 2024

    Maximize Productivity with a Skilled Team of Phone Operators

    November 12, 2024
    • Privacy Policy
    • Disclaimer
    • Contact Us
    Urdughr.Net © 2025, All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.