Close Menu
Urdughr
    Facebook X (Twitter) Instagram
    UrdughrUrdughr
    • Home
    • News
    • Business
    • Technology
    • Health
    • Lifestyle
    • News
    • Education
    • Education
    • Law
    Urdughr
    Home»Technology»pubg has been downloaded a billion times on mobile
    Technology

    pubg has been downloaded a billion times on mobile

    JoseBy JoseJune 1, 2021
    Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بچوں اور نوجوانوں میں مقبول آن لائن ویڈیو گیم پلیئر ان نون بیٹل گراؤنڈ (پب جی) موبائل ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹین سینٹ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ چین کے علاوہ موبائل فون ایکشن گیم
    پب جی ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے بڑھ گئی ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے گیمز میں شامل پب جی تب سے ہی مقبول ہے جب یہ تین سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔ آن لائن گیم پب جی میں کھلاڑیوں کے گروپ ایک دوسرے کے ساتھ اس وقت تک لڑتے ہیں جب تک کوئی ایک پلیئر بھی زندہ نہیں بچ جاتا۔ مختلف ایپس کا تجزیہ کرنے والے امریکی کمپنی سینسر ٹاور کے مطابق پب جی ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کے تازہ ترین اعداد و شمار نے معروف گیم سب وے سرفرز اور کینڈی کرش ساگا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کہ آسانی سے کھیلے جانے والے گیمز سمجھے جاتے ہیں۔

    تجزیاتی ادارے نیکو پارٹنرز کے تجزیہ کار ڈینئل احمد کا کہنا ہے کہ پب جی موبائل کے ایک ارب ڈاؤن لوڈز اس بات کو ظاہر کر رہے ہیں کہ کمپیوٹر کے اے اے اے بیٹل رویل نامی گیم کے ڈاؤن لوڈز بھی موبائل اسپیس میں اسی تعداد تک جا سکتے ہیں۔ ٹین سینٹ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین اور عالمی منڈیوں میں آن لائن گیمز کا معاوضہ ادا کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کے آمدنی میں چوتھی سہ ماہی میں 29 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی سہ ماہی میں ٹین سینٹ کے دو مقبول گیم ‘آنر آف کلنگ’ اور ‘پب جی موبائل چین’ عالمی منڈیوں میں بالترتیب ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہیں۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹین سینٹ نے کہا ہے کہ اس کا ہدف یہ ہے کہ وہ گیمز سے ہونے والی آمدنی کا نصف بیرونی ممالک سے حاصل کرے۔ گزشتہ سال چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے گیمز کی بڑی مارکیٹ بھارت نے پب جی سمیت متعدد چینی ایپس پر پابندی لگا دی تھی

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Add A Comment
    Leave A Reply Cancel Reply

    You must be logged in to post a comment.

    Recent Posts

    Aspects to Consider When Evaluating Emergency Room Physician Reviews 

    April 22, 2025

    Thriving in Your Daily Life with Outpatient Support

    March 10, 2025

    What Makes Parktown Residence a Top Choice for Homebuyers?

    February 2, 2025

    How to Enjoy a Short Flight: Tips for Chennai to Cochin Flyers

    December 20, 2024

    Creating an Inviting Living Space: The Power of Wall Paintings and TV Cabinets

    December 11, 2024

    ADHD Treatment Plans: Making the Right Choice for You

    November 28, 2024

    Maximize Productivity with a Skilled Team of Phone Operators

    November 12, 2024
    • Privacy Policy
    • Disclaimer
    • Contact Us
    Urdughr.Net © 2025, All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.